ہالینڈ کے حکام مسلمانوں کے ساتھ تشدد ، ناانصافی اور مسجدوں پر حملوںکے واقعات کو دنیا کی نظر سے چھپا رہے ہیں۔
نیدرلینڈ کے اخبار NL Times نے تجزیہ کار انیک وان دیر والک کے حوالے سے لکھا کہنیدرلینڈ کے حکام ملک میں مسجدوں اور مسلمانوں پر حملوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور ان کو چھپاتے بھی ہیں۔
انیک وان دیر والک کئی سالوں سے مسلمانوں اور مسجدوں پر حملوں کا جائزہ لے رہی تھیں۔ وہ ایسے واقعات کے بارے میں میڈیا کی اطلاعات اور مسلم
تنظیموں اور گواہوں سے حاصل ہونے والی معلومات کا موازنہ کرکے اس نتیجے میں پر پہنچی کہ مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ذرائع ابلاغ عامہ اس بارے میں کم بتاتے ہیں۔
گزشتہ برس نیدرلینڈ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنا پر 28 حملے ہوئے اور رواں سال کے محض دو ماں میں ایسے 18 واقعات پیش آئے۔
ہالینڈکے وزیر برائے سماجی امور لودویک اسیر نے کہا کہ وہ ملک کی مسلم برادری کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے تاکہ ان کو لاحق خطرات پر گفتگو کر سکیں۔